سعودی عرب میں کچھ کمپنیاں مالی بحران کا شکار، پاکستانی ملازمین پریشان، 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 22:03

سعودی عرب میں کچھ کمپنیاں مالی بحران کا شکار، پاکستانی ملازمین پریشان، ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء ) سعودی عرب میں کچھ کمپنیاں مالی بحران کا شکار ہیں جس کت باعث 8 ماہ سے پاکستانی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی معیشت ہر گزرت دن کیساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے۔ اس باعث سعودی عرب میں کام کر رہی کئی سرکاری اور نجی کمپنیاں شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس بحران کے باعث ان کمپنیوں میں کام کر رہے ہزاروں پاکستانی گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

تنخواہوں سے محروم رہنے کے باعث پاکستانی ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے متاثرہ ملازمین نے بتایا ہے کہ 2 وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو لے کرحکام سے سعودی رابطہ کیا ہے۔ امید ہے یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :