جہلم ،سامعہ قتل کیس میں سامعہ کے پہلے شوہر شکیل نے گرفتاری دیدی،فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق معلوم ہونگے، ڈی پی او جہلم

جمعرات 28 جولائی 2016 21:58

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) سامعہ شاہد قتل کیس میں سامعہ کے پہلے شوہر شکیل نے گرفتاری دیدی۔ ملزم شکیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کے بعد خود کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو سامعہ شاہد قتل کیس کے مرکزی ملزم اور سامعہ کے پہلے شوہر شکیل نے پولیس کو گرفتاری دیدی۔ ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کے بعد خود کوپولیس کو پیش کر دیا اور پولیس نے ملزم شکیل کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔ ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق معلوم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :