وزیر خزانہ کی سینیٹ کو انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کی پھانسی رکوانے کیلئے اقدامات بارے آگاہ کرنے کی ہدایت

اسحاق ڈار کو وزیر اعظم سے بات کر کے ایئربلیو حادثے کے متاثرین کو معاوضے دلوائیں ، چیئرمین سینٹ

جمعرات 28 جولائی 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) سینیٹ میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ انڈونیشیا میں ذوالفقار علی کی پھانسی رکوانے کیلئے اقدامات کرنے اور اس حوالے سے سینٹ ارکان کی تشویش سے آگاہ کریں گے۔ وہ جمعرات کو ایوان میں اس حوالے سے ایک رکن کے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس حوالے سے دفتر خارجہ او ر وزیراعظم آفس کو اطلاع کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ پاکستانی شہری کے خلاف انڈونیشیا میں قانونی اور عدالتی عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اب صرف رحم کی اپیل زیر التوا ہے۔ معلوم نہیں کیوں سزا پانے والے پاکستانی شہری نے رحم کی اپیل کیوں نہیں کی۔ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ آج ایئر بلیو میں شہید ہونے والے 23 افراد کی برسی ہے۔ شہید ہونے والوں کو سالوں گزرنے کے باوجود ابھی تک معاوضہ نہیں ملا۔ ڈار صاحب ہر فن مولا ہیں اس حوالے سے کچھ کریں۔ چیئرمین سینٹ نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ اس ایشو پر بھی وزیر اعظم سے بات کر کے شہداء کے لواحقین کو معاوضے دلوائیں

متعلقہ عنوان :