پشاور،پی ڈی اے کے 8افسران کی ڈائریکٹرزکے عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری

ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل، ایک اہلکارغیر قانونی سرگرمیوں پر نوکری سے فارغ

جمعرات 28 جولائی 2016 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی اے) میں گریڈ19کے8اعلیٰ افسران کی ڈائریکٹرزکے عہدوں پر تعیناتیوں جبکہ ایک اہلکارکودفتری امورمیں کوغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ڈائریکٹرجنرل پی ڈی اے کے دفترسے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محکمہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارشات پر حال ہی میں ترقی پانے والے گریڈ 19کے آٹھ افسران کو ڈائریکٹرزتعینات کردیا گیا ہے جن میں عالم زیب خان کو ڈائریکٹر بلڈنگ حیات آباد،امتیازسلیم کو ڈائریکٹر ریگی ماڈل ٹاؤن سے ڈائریکٹرمینٹی ننس، فضل احمد اظہرکو ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسزکے ساتھ ساتھ آڈٹ اینڈ آرٹی آئی ایکٹ کی اضافی ذمہ داری،جمعہ رحمان کو ڈائریکٹر انجینئر روڈ تھری کے ساتھ ساتھ پیرزکوڑی پل کے فلائی اوور منصوبے کی نگرانی، افتخار احمد کو ڈائریکٹر انجینئرریگی ماڈل ٹاؤن،نجیب الرحمان ڈائریکٹر ویجیلنس کے ساتھ ساتھ شہرمیں تمام تجاوزاٹ ہٹانے کی ذمہ داریاں، میاں محمد شکیل کو ڈائریکٹر بیوٹی فیکیشن اور امتیاز حسین کو ڈائریکٹربلڈنگ ریگی ماڈل ٹاؤن تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پی ڈی اے کے تین افسران غفورالرحمان،ظفرجاوید اور جہانزیب خان پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو شہر میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بحال سمیت اس میں پائے جانے والے مسائل کے حل کے لئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کی معاون ومشاورت کرے گی۔ اسی طرح جاری کردہ ایک دوسرے اعلامیئے کے مطابق گریڈ16کے اہلکاراسسٹنٹ پی ڈی اے نوشاد خان کو ادارے میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر فوری طورپر ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔