جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آکر ہند ولڑکی سمیت 2افراد نے اسلام قبول کرلیا

جمعرات 28 جولائی 2016 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے ہاتھ پر لڑکی سمیت 2افراد نے ہندو مت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میر پور خاص سے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی 25سالہ رانی ولد روپو اور عمر کوٹ کے ہند ونوجوان 30سالہ کرشن ولدوسند نے جامعہ بنوریہ عالمیہ آکر قبول اسلام کی خواہش کا اظہار کیاجس پر جامعہ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے دونوں نومسلموں کو کلمہ پڑھاکر دائراسلام میں داخل کیا اورانی کا اسلامی نام رضیہ اور کرشن کا اسلامی نام عمر تجویز کیا،اس موقع پر تقریب میں شریک علماء کرام اور طلبہ نے نو مسلموں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ، دونوں نومسلموں کا کہناتھاکہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کررہے ہیں ،مسلمانوں میں ذات پات کی تفریقات نہیں ہیں،

متعلقہ عنوان :