لاہور ہائیکورٹ کے 31ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر وتبادلے

جمعرات 28 جولائی 2016 21:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے 31ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر کو بہاولپور سے بہاولنگر ، چوہدری ظفر اقبال نعیم کو لیہ سے چنیوٹ ، ساجد حسین کو خوشاپ سے جھنگ ،نثار احمد کو بہاولنگر سے منڈی بہاؤلدین ، چوہدری عبدالقیوم کو آر وے خان سے میاں والی ، خالد نوید ڈار کوراولپنڈی سے ننکانہ صاحب ، محمد سعید کو چنیوٹ سے وہاڑی ،ریحان بشیر کو لاہور سے بہاولپور ، محمد اشرف کوملتان سے بھکر ، اشتر عباس کولاہور سے حافظ آباد ، محمد طارق کوجاوید لاہور سے خوشاپ ، ہارون لطیف خان کوگوجرانوالہ سے لودھراں،شاکر احمد کولاہور سے ملتان ، قیصر نذیر بٹ کو ملتان سے مظفر آباد ، محمد شفیق چوہدری کوڈی جی خان سے اوکاڑہ ، محمد ساجد علی کوبہاولپور سے آر وے خان ، بہادر علی خان کو لاہور سے راولپنڈی ، محمد نواز ڈی کوجی خان سے ٹی ٹی سنگھ ، امتیاز حسین کو بھکر سے لاہور ، سجاد حمد کو حافظ آباد سے لاہور ، محمد رفیق کو جہلم سے لاہور ، محمد ارشد کواوکاڑہ سے لاہور ،محمد یار ولانہ کو ٹی ٹی سنگھ سے لاہور ، چوہدری ہمایوں امتیاز کو جھنگ سے لاہور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مارخ عزیز کو راولپنڈی سے جہلم ،امتیاز احمد کومنڈی بہاؤالدین سے لاہور ، شیخ خالد بشیر کو میانوالی سے لاہور ، محمد قاسم کوننکانہ صاحب سے لاہوراور غفار جلیل کو وہاڑی سے لاہور تعینات کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :