شاہدرہ سے لا پتہ ہونیوالے 13سالہ عبد الرحمان کی عدم بازیابی کیخلاف اہل علاقہ کا جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ

درخواست دینے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ،وزیر اعلیٰ نوٹس لے کر بچے کو بازیاب کرائیں‘ والدین کا مطالبہ

جمعرات 28 جولائی 2016 21:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) شاہدرہ سے لا پتہ ہونے والے 13سالہ عبد الرحمان کی عدم بازیابی کے خلاف جی ٹی روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے زبردستی ٹریفک کو روکدیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اہل خانہ کے مطابق 13سالہ عبد الرحمن کسی کام سے باہر نکلا او رواپس نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

ہر جگہ تلاش کر لی ہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست کے باوجود پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ نوٹس لے کر پولیس کو ہمارے بچے کو بازیاب کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔مظاہرین کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی جس سے مسافروں ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔