بچوں کے اغواء کی وارداتوں کی روک تھام پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے‘وزیراعلیٰ کی چین سے صوبائی کابینہ کمیٹی کو ہدایات

مغوی بچوں کے والدین کے دکھ کو سمجھتا ہوں، بچوں کی بازیابی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے‘محمد شہبازشریف

جمعرات 28 جولائی 2016 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے اغواء کی وارداتوں کی روک تھام پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ایسی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیسوں پر ہونے والی پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اغواء ہونے والے بچوں کے والدین کے دکھ کو سمجھتا ہوں، اس لئے بچوں کی بازیابی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈوں ، ریلوے سٹیشنوں اور رش والے مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اغواء کی وارداتوں کا ہر پہلو سے تجزیہ بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :