پولیس کا جشن آزادی سے قبل ون ویلروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کا ریکارڈ مرتب کر کے شورٹی بانڈز لئے جائینگے ،گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ‘ ذرائع

جمعرات 28 جولائی 2016 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پولیس نے جشن آزادی سے قبل ون ویلروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کا ریکارڈ مرتب کر کے ان سے شورٹی بانڈز لئے جائیں گے ،گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عید الفطر پر ون ویلنگ کرتے ہوئے متعدد نوجوانوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے 14اگست کے موقع پر اس خونی کھیل کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں ۔

اس حوالے سے پولیس نے ریکارڈ یافتہ ون ویلروں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے جن سے شورٹی بانڈز لئے جائیں گے جبکہ کریک ڈاؤن کر کے گرفتار یوں کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے باوجود اگر کسی علاقے میں ون ویلنگ ہوتی دیکھی گئی تو متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او اور پٹرولنگ پولیس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :