وزیراعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان میں ٹارچر سیل کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس

ڈی پی او سے رپورٹ طلب ،ٹارچر سیل بناکر تشدد کرنیوالے افراد کیخلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کا حکم

جمعرات 28 جولائی 2016 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے رحیم یار خان میں ٹارچر سیل میں شہریوں پر تشدد کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورٹارچر سیل بناکر تشدد کرنے والے افراد کیخلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملزم خواہ جتنے بھی بااثر ہو ں،قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ٹارچرسیل بنا کر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا ایک افسوسناک امر ہے اورجن عناصر نے ٹارچر سیل بناکر شہریوں پر تشدد کیا ہے، انہیں قانون کے تحت اپنے کیے کی سزاضرورت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :