وزیراعلیٰ نے سامیہ شاہد کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش ہونگے،کمیٹی 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی

جمعرات 28 جولائی 2016 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے جہلم کے علاقے میں برطانوی نژادپاکستانی خاتون سامیہ شاہد کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش ہوں گے۔کمیٹی 72گھنٹے میں ہر پہلوسے واقعہ کی تحقیقات کر کے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرب،ایس پی انویسٹی گیشن جہلم اورایس پی گوجرانوالہ شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات میں قانون اورانصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :