ایم کیو ایم کے رہنما عامر لیاقت اور معروف اینکر کاشف عباسی کے درمیان ٹی وی شو میں تلخ کلامی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 21:22

ایم کیو ایم کے رہنما عامر لیاقت اور معروف اینکر کاشف عباسی کے درمیان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء ) ایم کیو ایم کے رہنما عامر لیاقت اور معروف اینکر کاشف عباسی کے درمیان ٹی وی شو میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم میں اپنی رکنیت کئی برس بعد بحال ہونے کے بعد عامر لیاقت آج کل ہر پلیٹ فارم پر اپنی جماعت کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عامر لیاقت کی آئے روز صحافیوں اور ٹی شوز کے اینکرز کے ساتھ تلخ کلامی ہو جاتی ہے۔

ایسا ہی واقعہ جمعرات کی شب نجی ٹی وی کے شو میں پیش آیا جب عامر لیاقت اور معروف اینکر کاشف عباسی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ تلخ کلامی کی وجہ 12 مئی 2007 کے سانحے میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو تھی۔ دونوں افراد کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے: