شہبازشریف نے جنان سے چنگ ڈاؤ تک کا سفر بھی تیزرفتار ٹرین میں کیا

وزیراعلیٰ کے دورہ چین کے دوران اب تک 45معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں

جمعرات 28 جولائی 2016 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف دورہ چین کے دوران چین کے بڑے صنعتی، تجارتی و اقتصادی مرکزچنگ ڈاؤ شہر پہنچے ۔وزیراعلیٰ نے جنان شہر سے چنگ ڈاؤ تک کا سفر تیز رفتار ٹرین میں کیا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے بیجنگ سے جنان شہر تک کا سفر بھی ٹرین میں کیا تھا ۔ وزیراعلیٰ کے دورہ چین کے دوران اب تک مجموعی طورپر 45معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں،جن میں 20معاہدے اور 25مفاہمت کی یادداشتیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دورہ چین کو چین کی اعلی قیادت اورکیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزراء کی جانب سے بہت اہمیت دی جارہی ہے اوردورہ چین کے دوران ہر جگہ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیاہے اوران کے اعزاز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیاہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف دورہ چین کے دوران روزانہ بغیر آرام کیے مسلسل درجنوں میٹنگزکررہے ہیں جبکہ مختلف تقریبات میں بھی وہ شریک ہورہے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کابیجنگ ، جنان اور چنگ ڈاؤ تک کا سفرازخوداس دورے کی کامیابی کی نوید سنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :