اوباما کا جرمن چانسلر کو فون،پرتشددواقعات کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور

جمعرات 28 جولائی 2016 21:17

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) جرمن چانسلر میرکل اور امریکی صدر باراک اوباما نے ایک ٹیلی فون گفتگو میں بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن حکومت کی قائم مقام خاتون ترجمان اْلریکے ڈَیمر نے بتایا کہ اس گفتگو کے دوران اوباما نے گزشتہ چند دنوں کے دوران جرمنی میں ہونے والے تشدد کے پَے در پَے واقعات پر ہمدردی اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔ جمعرات کو چانسلر میرکل نے اپنی تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے دارالحکومت برلن میں ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے مہاجرین سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ جرمنی میں پیش آنے والے حالیہ خونریز واقعات پر بات چیت کی ۔

متعلقہ عنوان :