سعودی عرب میں شراب بیچنے،چوہے اور چھپکلیاں کھلانے پردو افراد گرفتار

صوبہ آسر میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتارافرادکے گھر سے بھاری مقدا رمیں شراب بھی برآمد کرلی گئی،سعودی پولیس

جمعرات 28 جولائی 2016 21:16

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) سعودی عرب میں لوگوں کو چوہے اور چھپکلیاں کھلانے کے الزام میں دو افراد گرفتارکر لئے گئے ہیں۔یہ دونوں افراد ایشیائی ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے صوبہ ’’آسر‘‘ کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے گھر سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ان افراد پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ لوگوں کو چھپکلیاں اور چوہے بھی پکا کر شراب کے ساتھ دیتے تھے۔

میڈیا نے ایک ویڈو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہوٹل میں دو چھوٹے بچے جوس کے دھوکے میں شراب پی گئے جس کے بعد وہ جھومتے نظر آرہے ہیں۔جب ان کا والد واپس آیا تو اس نے ان کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی بجائے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کہاں بنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :