کراچی، محکمہ انسداد تجاوزات کاشہرکے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن

پتھارے، کاؤنٹرز، ٹھیلے، مرغی کے پنجرے، کرسیاں، لکڑی کی بینچز اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیاگیا جبکہ سامان کو ضبط کرلیا گیا

جمعرات 28 جولائی 2016 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمد کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات نے صدر ایمپریس مارکیٹ پریڈی اسٹریٹ، رینبو سینٹر، برنس روڈ، سندھ سیکریٹریٹ، محمد بن قاسم روڈ تک مین روڈ اور فٹ پاتھ پر قائم مختلف قسم کی تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے تمام پتھارے، کاؤنٹرز، ٹھیلے، مرغی کے پنجرے، کرسیاں، لکڑی کی بینچز اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا اور ضبط کیا گیا سامان اٹھا کر کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا یہ آپریشن محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر مظہر خان کی نگرانی میں انجام دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی، انسداد تجاوزات کا عملہ اور پریڈی اسٹریٹ تھانے کے ایس ایچ او سلیم ملک اور پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی اس دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے صدر ایمپریس مارکیٹ اور سندھ سیکریٹریٹ، محمد بن قاسم روڈ اور ملحقہ علاقے میں درجنوں کی تعداد میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صدر کے علاقے میں گنجان آبادی اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بار بار تجاوزات قائم ہونے سے شہریوں اور کاروباری برادری کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کاکام مطلوبہ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا ، تجاوزات شہر کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتی ہیں غیر قانونی تعمیرات اور مختلف تجاوزات کے باعث جہاں ایک جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے وہیں دوسری جانب پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات پورے شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کررہا ہے تاکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کرکے شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں سہولت مہیا کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :