خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خوراک کا اجلاس

محکمہ کے گوداموں کے تعمیراتی کام میں سست روی کی وجہ سے مختص شدہ فنڈز کے لیبس ہونے ،محکمہ زراعت کا انصاف فوڈ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو دئیے جانیوالے زرعی تخم سے متوقع پیداوار میں کمی کے حوالے پر بحث

جمعرات 28 جولائی 2016 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خوراک کا اجلاس زیر صدارت رکن صوبائی اسمبلی و و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محکمہ خوراک بخت بیدار خان جمعرات کے روز طاہرہ قاضی شہید کانفرنس روم اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ ہوا۔کمیٹی کے دیگر ممبران و اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی سردار ظہور احمداورزرین گل کے علاوہ سیکرٹری محکمہ خوراک عصمت اﷲ گنڈا پور اور محکمہ قانون اور محکمہ زراعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں دو پوائنٹ پر مشتمل ایجنڈا پر تفصیل سے بحث ہوئی جو محکمہ سی اینڈڈبلیو کے تحت محکمہ خوراک کے گوداموں کے تعمیراتی کام میں سست روی کی وجہ سے مختص شدہ فنڈز کے لیبس ہونے اور محکمہ زراعت کا انصاف فوڈ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو دئیے جانے والے زرعی تخم سے متوقع پیداوار میں کمی کے حوالے سے تھے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے محکمہ خوراک کے گوداموں کی تعمیر ومرمت میں تاخیر کے اعتراض کو پی آئی ٹی انکوائری رپورٹ آنے تک موخر کر دیا جبکہ محکمہ زراعت کے تحت گزشتہ سال کاشتکاروں کو دئیے جانے والے تخم سے پیداوار میں کمی کی وجوہات بتاتے ہوئے محکمہ زراعت کے حکام نے بتایا کہ اس کی اہم وجہ موسمی تبدیلی ہے تاہم کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں اس قسم کے نقصانات سے بچنے کے لئے محکمہ موسمیات کی رائے کو بھی شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :