چیئر مین سینٹ کی حکومت کو انڈونیشیا میں پاکستانی کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت

وزیراعظم آفس اور دفتر خارجہ سے اس حوالے سے بات کی ہے ٗمعاملے کا جائزہ لیا جارہاہے ٗاسحاق ڈار

جمعرات 28 جولائی 2016 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو انڈونیشیا میں پاکستانی کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے جمعرات کو اجلاس کے دوران سینیٹر نگہت مرزا نے کہا کہ انڈونیشیا میں پاکستانی نوجوان ذوالفقار کے بارے میں میڈیا میں آرہا ہے کہ انہیں پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ چیئرمین سینٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا کہ وزیراعظم کے نوٹس میں یہ معاملہ لایا جائے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم آفس اور دفتر خارجہ سے اس حوالے سے بات کی ہے ٗعدالتی عمل پورا ہو چکا ہے ٗ پاکستانی ملزم نے رحم کی اپیل نہیں کی۔ اس معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :