عراق دہشت گردی کے الزامات میں ملوث 11ہزار قیدی رہا

9199 افراد کو تفتیش کے مراحل کے دوران ہی رہا کردیا گیا تھا ، باقی قیدیوں کو ٹرائل کے دوران رہا کیا گیا،ترجمان عراقی جوڈیشل اتھارٹی

جمعرات 28 جولائی 2016 20:25

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) عراق میں عدالتوں نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار 1608 افراد سمیت مجموعی طور پر 10 ہزار 791 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی جوڈیشل اتھارٹی کے ترجمان جسٹس عبدالستار بیرقدار نے ایک بیان میں بتایا کہ عدالتوں نے گذشتہ ماہ 16 ہزار 626 کیسز نمٹائے۔

(جاری ہے)

اس دوران جیلوں میں قید 10 ہزار 791 قیدیوں کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا۔واضح رہے کہ 1608 قیدیوں کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا مگر ان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم نہیں کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 9199 افراد کو تفتیش کے مراحل کے دوران ہی رہا کردیا گیا تھا جب کہ بقیہ قیدیوں کو ٹرائل کے دوران رہا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :