سینکڑوں افسروں کی برطرفی کیخلاف ترک فوج کے دو اعلیٰ جنرل مستعفی ہوگئے

جمعرات 28 جولائی 2016 20:23

سینکڑوں افسروں کی برطرفی کیخلاف ترک فوج کے دو اعلیٰ جنرل مستعفی ہوگئے

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) ترک فوج سے ہزاروں کی تعداد میں اہلکاروں اور افسروں کی برطرفیوں کیخلاف فوج کے دو اعلیٰ ترین جنرل مستعفی ہوگئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی میں بحران بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ملک کی خبریں باہر جانے کے خوف سے درجنوں میڈیا ہاوسز پہلے ہی بند کر دیئے ہیں ۔ دوسری طرف فوج میں بھی بر طرفیوں کا عمل جاری ہے۔ سینکڑوں افسروں کی برطرفیوں کیخلاف ترک فوج کے دو اعلیٰ جنرل کمال باسگلو اور احسان اویار نے استعفے دے دیئے ہیں۔ دونوں جنرلز کا تعلق بری فوج سے ہے۔

متعلقہ عنوان :