اقوام متحدہ نے اندونیشین حکومت سے 14 افراد کی سزائے موت روکنے کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 20:15

اقوام متحدہ نے اندونیشین حکومت سے 14 افراد کی سزائے موت روکنے کی اپیل ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء) اقوام متحدہ نے اندونیشین حکومت سے 14 افراد کی سزائے موت روکنے کی اپیل کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے انڈونیشین حکومت کے نام خط تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں انڈونیشین حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستانیوں سمیت دیگر کئی ممالک کے 14 افراد کی سزائے موت فوری روک دی جائے۔ سزائے موت شدید نوعیت کے جرائم میں دی جانی چاہیے۔ منشیات سے متعلق جرائم شدید نوعیت کے نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :