پنجاب حکومت کا مرغ بانی کے فروغ کے لئے انوکھا منصوبہ ،سرکاری سکولوں میں ایک مرغا اور چار مرغیوں کا پیکیج دیا جائیگا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے کیلئے 32کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ، منصوبہ اگست میں شروع کر دیا جائیگا ‘ سیکرٹری لائیو سٹاک

جمعرات 28 جولائی 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے مرغ بانی کے فروغ کے لئے انوکھا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،بچوں میں مرغ بانی کا شوق پیدا کرنے کے لئے سرکاری سکولوں میں ایک مرغا اور چار مرغیوں کا پیکج دیا جائیگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے کے لئے 32کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بچوں میں مرغ بانی کے شوق کو پیدا کرنے کے لئے ایک نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت پنجاب کے 1080سرکاری اسکولز میں ایک مرغا اور چار مرغیوں کا پیکج دیا جائیگا ۔

ہر ضلع سے 30گرلز اسکولز کو بھی یہ پیکج دیا جائے گا ۔ان تمام سکولز ایک مرغیوں کا اسٹینڈ بھی دیا جائے گا جس کو ڈربا کہتے ہیں۔ سیکرٹری لائیو سٹاک کے مطابق یہ سامان صرف ان سکولز میں دیا جائے گا جن سکولز میں چوکیدار اور دیگر عملہ تعینات ہوتا ہے ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے تین ماہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کو اس منصوبے کا پرپوزل پیش کیا تھا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کے لئے 32کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک کے مطابق یہ منصوبہ اگست کے مہینے میں شروع کردیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :