Live Updates

کبھی بھی انتہاپسندی اور دہشتگردی کی حمایت نہیں کی ٗ طالبان سے تعلق کی خبریں مضحکہ خیز ہیں ٗ عمران خان

دارالعلوم حقانیہ کو امداد دینے کامقصد اسے قومی دھارے میں لاناتھا ٗ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گرد ہیں ٗ انٹرویو

جمعرات 28 جولائی 2016 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی انتہاپسندی اور دہشتگردی کی حمایت نہیں کی ٗ طالبان سے تعلق کی خبریں مضحکہ خیز ہیں ٗدارالعلوم حقانیہ کو امداد دینے کامقصد اسے قومی دھارے میں لاناتھا ٗ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گرد ہیں۔

عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ کو امداد دینے کامقصد اسے قومی دھارے میں لاناتھا۔

(جاری ہے)

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک دہشت گرد ہیں۔ عمران خان نے طالبان سے تعلق کی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ طالبان سے متعلق گزشتہ دس برس کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

عمران خان کا سابق صدر زرداری کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ کو دی گئی امداد سے متعلق الزام کے متعلق کہنا تھا کہ امداد کا مقصد حقانیہ جیسی درسگاہ کو مرکزی دھارے میں لانا ہے، اگر یہ مدرسہ جہاد کی یونیورسٹی تھا تو پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس مدرسے کو بند کیوں نہیں کیا۔ آصف زرداری کے بیان کا مقصد خود کو لبرل ظاہر کر کے مغرب کی ہمدردیاں سمیٹناہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات