وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ٗ سامیہ کی ہلاکت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

سامیہ کی ہلاکت کی تحقیقا ت کا حکم دیدیا گیا ہے ٗ ذمہ دارون کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ٗچوہدری نثار کی یقین دہانی

جمعرات 28 جولائی 2016 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس دوران جہلم میں برطانوی نژاد خاتون سامیہ کی ہلاکت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران چودھری نثار علی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سامیہ کی ہلاکت کی تحقیقا ت کا حکم دیدیا گیا ہے اور ذمہ دارون کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تہہ تک پہنچ کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔یاد رہے کہ 28 سالہ سامیہ شاہد منگلا ڈیم کے قریب پندوری گاؤں میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کرنے آئیں تاہم 20 جولائی کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔سامیہ شاہد کو ان کے آبائی گاؤں کے قریب ہی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھاتاہم برطانوی ممبر پارلیمنٹ نے سامیہ شاہد کی قبر کشائی اور شفاف پوسٹ مارٹم کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا تھا پولیس نے سامیہ شاہد کی موت کو قتل کی کارروائی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :