بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کئے تو دوسرا راستہ عسکری ہے، او آئی سی بحال ہوجاتی تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ، حکومت کو سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانا ہوگا ،محض باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، بھارتی مظالم کے خلاف دنیا میں کشمیر یوں کی آواز پہنچا نے کیلئے(کل) آل پارٹیز کانفرنس ہوگی ،اے پی سی میں تمام جماعتوں سے مسئلہ کشمیرپر ملک گیر احتجاج کامطالبہ کرینگے ، 31اگست کو ناصر باغ سے واہگہ بارڈر تک مارچ کریں گے، کراچی میں بھی خواتین کاملین مارچ ہوگا

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 28 جولائی 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی تمام تر توجہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف دنیا میں کشمیر کے مسائل کی آواز پہنچانی ہے ،اسی سلسلے میں (کل) جمعہ کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں تمام سیاسی،مذہبی،اپوزیشن جماعتیں،سول سوسائٹی،وکلاء برادری اور سینئر صحافیوں کو مدعو کیا گیاہے،جس کا مقصد کشمیریوں کو ان کا حق لے کر دینا ہے۔

اگر بھارت کشمیر کو تسلیم نہیں کرے گا،اپنا ظلم بند نہیں کرے گا تو دوسرا راستہ عسکری راستہ ہے،اگر او آئی سی بحال ہوجاتی تو کل یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ،نواز شریف کو بھی سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانا ہوگا ،محض باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،اے پی سی میں سب جماعتوں سے کہیں گے کہ کشمیر کے مسئلے کیلئے ملک گیر احتجاج کیا جائے،ہم 31اگست کو لاہور ناصر باغ سے واہگہ بارڈر تک مارچ کریں گے اور جماعت اسلامی کی خواتین کراچی میں بھی ملین مارچ کریں گی۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ان کے ساتھ امیر جماعت اسلامی زبیرفاروق،نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اور صدر انجمن تاجران چوہدری کاشف موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کشمیری اب جاگ گئے ہیں کشمیر کے ہر علاقے میں پاکستانی پرچم سربلند ہورہاہے،بھارتی مظالم حد تک پہنچ گئے ہیں ابھی 60کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کردیا،250کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا ہے،70سال سے کشمیری مظالم برداشت کر رہے ہیں،ہم تو کہتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،وزیراعظم نے بھی یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے مگر کوئی آگے آکر کشمیریوں کے دکھ تو محسوس نہیں کرتا بس تقریروں تک محدود رہتے ہیں۔

پاکستان کو کشمیریوں کی آواز اقوام متحدہ میں بھی اٹھانی چاہیے تاکہ پتا چلے کہ ہم واقع کشمیر سے پیار کرتے ہیں،ہم میڈیا میں بھی کشمیر کی مہم چلائیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کیلئے قومی کمیٹی تشکیل دی جائے،بھارت سے مکمل تجارت ختم کی جائے،ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلاء کیا جائے،ہم اے پی سی میں سب جماعتوں سے کہیں گے کہ کشمیر کے مسئلے کیلئے ملک گیر احتجاج کیا جائے،ہم 31اگست کو لاہور ناصر باغ سے واہگہ بارڈر تک مارچ کریں گے اور جماعت اسلامی کی خواتین کراچی میں بھی ملین مارچ کریں گی،حکومت کو چاہیے کہ وزیر خارجہ بھی مقرر کرے،ہم کشمیر کی عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔