کراچی،گودام میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی

جمعرات 28 جولائی 2016 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار جنجال گوٹھ کے قریب لکڑی کی پیٹی بنانے والے گودام میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پا لا گیا ، علاقہ مکین نے کہا کہ فائر بریگیڈ روایتی تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے گودام میں رکھا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

(جاری ہے)

سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب لکڑی کی پیٹی بنانے والے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، دھوئیں کے کالے بادل دیکھ کر علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچی جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم گودام مالکان کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :