ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کا نوٹس ٹوپی ڈرامہ ہے‘پی پی پی اراکین صوبائی اسمبلی
جمعرات 28 جولائی 2016 19:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی اراکین صوبائی اسمبلی خیر النساء مغل، شمیم ممتازاور شاہینہ شیر علی بلوچ نے جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر امراض کے علاج کیلئے دستیاب ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کارٹل کو وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں میں موجود بااثر عناصر کی آشیرباد حاصل ہے لیکن دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے ایسی خبریں چلوائی جارہی ہیں کہ وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لے لیا ہے جو درحقیقت ٹوپی ڈرامہ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جان بچانے والی ادویات لازمی کے درجے میں رکھی جاتی ہیں اور فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتیں لیکن پاکستان میں یہ کمپنیاں من مانی کررہی ہیں جن پر وفاقی اور پنجاب کی حکومت کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ تقریباً 257 فارماسیوٹیکل کمپنیاں ہیں جن کے مفادات کی نگہبانی خود حکومت پنجاب میں بااثر طبقہ کررہا ہے جس کی پکڑ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت کا ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے میں کردار نہایت منفی رہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.