لندن کا برٹش میوزیم خطرے کا الارم بجنے پر خالی کرا لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 19:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء) لندن کا برٹش میوزیم خطرے کا الارم بجنے پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں ہنگامی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں واقع مشہور برٹش میوزیم میں اچانک خطرے کا الارم بج اٹھا۔ خطرے کا الارم بجنے کے بعد میوزیم کو فوری خالی کروا لیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے میوزیم کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔