پاک بھارت سرحدی محافظوں کا ہر سطح پر رابطے بڑھانے اور باہمی اعتراضات کے دوستانہ حل پر اتفاق
غلطی سے سرحد عبور کر جانے والوں کو زندہ اپنے ملک میں واپسی کو جلد اور یقینی بنایا جائیگا،اہم واقعات کی معلومات سے ایکدوسرے کو آگاہ کیا جائیگا اوپر سے نچلی سطح تک کی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے آپس میں رابطہ ،اپنے لوگوں کی خوشحالی ، بہتری کیلئے آپس کی چپقلش کوختم کیا جائے باڈر سکیورٹی فورسز کی آئندہ میٹنگ 2017ء میں بھارت میں ہو گی ،پاک بھارت سرحدی محافظوں کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ
جمعرات 28 جولائی 2016 19:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے سرحدی محافظوں نے ہر سطح پر رابطے بڑھانے ، اہم واقعات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے ، ورکنگ اور انٹر نیشنل باؤنڈری کے نزدیک اور اطراف میں ہر قسم کی دفاعی تعمیر ات سمیت دیگر باہمی اعتراضات کے دوستانہ حل پر اتفاق کیا ہے ،دونوں طرف سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اپنے لوگوں کی خوشحالی اور بہتری کے لئے آپس کی چپقلش کوختم کیا جائے۔
یہ بات پاکستان رینجرز ( پنجاب ) اور بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے درمیانہ سالانہ مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ۔پا کستا نی وفد کی قیا د ت ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز(پنجاب) میجر جنر ل عمر فا رو ق بر کی اور بھا رتی با رڈرسکیورٹی فو رس کے وفد کی قیا دت ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کر شن کما ر شر ما نے کی۔(جاری ہے)
جبکہ اس موقع پر وزارت داخلہ ،پاکستان رینجرز (سندھ) ،اینٹی نارکوٹکس فورس اور سروے آف پاکستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران بات چیت ملنسار اورخوش آئند ماحول میں ہوئی۔ جس میں سال 2015ء کے مذاکرات کو جاری رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ دونوں طرف کے مقامی کمانڈرز اپنے معمولی نوعیت کے سرحدی مسائل کو فلیگ میٹنگ کے زریعے بات چیت سے حل کر سکیں۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیاکہ غلطی سے سرحد عبور کر جانے والوں کو زندہ اپنے ملک میں واپسی کو جلد اور یقینی بنایا جائے ۔اس کوشش پر اتفاق کیا گیا کہ منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کو کم کیا جائے گا تا کہ دونوں ممالک کے عوام نشہ کی لعنت سے بچے رہیں۔دونوں طرف سے اس با ت پر اتفاق کیا گیا کہ اہم واقعات کی معلومات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اور دونوں ممالک اس کے حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کریں گئے۔اسکے علاوہ ورکنگ باؤنڈری پر بھا رتی با رڈر سکیورٹی رٹی فو رس کی فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی بات ہوئی ۔دونوں طرف سے اس پرباہمی رضا مندی کا اظہار کیا گیا کہ اوپر سے نچلی سطح تک کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے آپس میں رابطہ کیا جائے گا۔ورکنگ اور انٹر نیشنل باؤنڈری کے نزدیک اور اطراف ہر قسم کی دفاعی تعمیرو مرمت کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی تاکہ باہمی رضا مندی پر مبنی حل تلاش کیا جائے۔دونوں طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ اپنے لوگوں کی خوشحالی اور بہتری کے لیئے آپس کی چپقلش کوختم کیا جائے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاک بھارت سرحدی محافظوں کی اگلی میٹنگ 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں بھارت میں منعقد ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.