ایئر بلیو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 146مسافر وں چھٹی برسی منائی گئی

جمعرات 28 جولائی 2016 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) ایئر بلیو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 146مسافر وں کی چھٹی برسی منائی گئی ۔چھ سال قبل 28 جولائی 2010ء کو ایئر بلیو کا طیارہ فنی خرابی کے بعد اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 146مسافر اور کرو کے 16افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سانحہ ایئر بلیو میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے اس حادثے میں جابحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس حوالے سے اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں جہاں پر اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افرادکی تدفین ہوئی تھی کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :