آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں میں سے تین پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بلا مقابلہ جیت گئے

خواتین کے پانچ مخصوص نشستوں پر پولنگ (کل) ہوگی ٗ مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ نو منتخب نمائندے کرینگے

جمعرات 28 جولائی 2016 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں میں سے تین پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بلا مقابلہ جیت گئے ،خواتین کے پانچ مخصوص نشستوں پر پولنگ (کل) جمعہ کو ہوگی ٗ مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ نو منتخب نمائندے کریں گے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن )کے راجہ جاوید اقبال اوورسیز کشمیری،عبد الرشید ترابی ٹیکنو کریٹ اور پیر علی رضا علما مشائخ کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔

خواتین کی 5نشستوں پر (کل) جمعہ کو پولنگ ہوگی ۔مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا چناؤنو منتخب نمائندے کریں گے الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 21جولائی کے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن )نے 31 ، پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس نے تین،تحریک انصاف نے 2 ٗ جموں کشمیرپیپلزنیشنل پارٹی اور آزاد امیدوار نے 1 ٗ1 نشست حاصل کیں اب مسلم لیگ ن کی 34نشستیں ہوگئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :