شنگھائی میں سگریٹ نوشی پر پابندی کی سختی سے ممانعت کی تجویر

جمعرات 28 جولائی 2016 19:04

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) مشرقی چین کا شنگھائی جو کہ تمباکو نوشی پر کنٹرول کے لئے قانون پاس کرنے والی چین کی پہلی میونسپٹی ہے ، ہوٹلوں ریستوانوں، ہوائی اڈوں اور دوسرے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر سختی سے پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

شہر کے تمباکو کنٹرول قانون جومارچ2010میں نافذ کیا گیا کہ نظر ثانی شدہ مسودے کے تحت ہوٹلوں ، ریستورانوں ، ہوائی اڈوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور بندگاہوں کے اندرونی علاقوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے گی ۔

موجودہ قانون کے تحت ان مقامات میں سگریٹ نوشوں کے لئے مخصوص علاقوں میں سگریٹ پینے کی اجازت ہے ۔ میونسپل ارکان اسمبلی نے شنگھائی عوامی کانگریس جو مقامی مقننہ ہے کی مجلس قائم کے ایک اجلاس میں جمعرات کو اس بل پر نظر ثانی کی ہے ۔ اس ترمیم کے تحت آؤٹ ڈور آڈینس سیٹنگ ، اور پرفارمنس مقامات ،محفوظ ثقافتی ورثے کے مقامات کے آؤٹ ڈور علاقوں اور عوامی ٹرانسپورٹ کے لئے انتظار کرنے والے ہجوم کے علاقوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :