فائزہ احمد ملک نے انسانی حقو ق کی خلاف وزریوں کے بڑھتے واقعات پر صوبائی اسمبلی میں زیر وآر نوٹس جمع کروادیا

جمعرات 28 جولائی 2016 18:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) پیپلزپارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی فائزہ احمد ملک نے انسانی حقو ق کی خلاف وزریوں کے بڑھتے واقعات پر اسمبلی میں زیر وآر نوٹس جمع کروادیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز فائزہ احمدملک کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جانیوالے زیر و آر نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مئی سے جولائی تک ملک میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر 6200سے زائد مقدما ت درج ہوئے ہیں ان مقدامات میں قتل ‘غیر ت کے نام پر قتل ‘گینگ ریپ ‘اغواء برائے تاوان اور دیگر مقدمات شامل ہیں سب سے زیادہ مقدمات پنجاب میں در ج ہوئے ہیں صوبہ پنجاب میں غیر ت کے نام پر عورتوں کے قتل کی وارداتوں میں بہت زیاہ اضافہ ہو گیا جن کی تعداد4ہزار سے زائد ہے لحاظ مجھے اس پر ایوان میں بولنے کی اجازت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :