شہباز شریف نے پنجاب میں767بچوں کے اغوا کے معاملے کانوٹس لے لیا

جمعرات 28 جولائی 2016 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) پنجاب کے وزیر اعلی محمدشہباز شریف نے پنجاب میں767بچوں کے اغوا اور سپریم کرٹ کے سوموٹو ایکشن کے بعدنوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے بچوں کیاغوا کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کوہدایت کی ہے کہ ایسی وارداتوں میں ملوث افراد کو تلاش کرکے انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے اور ملزموں کو قانون کی گرفت میں لانے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں وزیر اعلی پنجاب نے چین سے صوبائی کمیٹی برائے امن و امان سے رابطہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کے اغوا کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اوران مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت سے انہیں آگاہ کیاجائے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وہ مغوی بچوں کے والدین کے دکھ کو سمجھتا ہیں،بچوں کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیاوربس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور رش والے مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :