وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھارتیوں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے ، بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت سے حواس باختہ ہوکر ان کی آواز کو ظلم کے ذریعے روکنے کی کوشش کررہاہے ،کشمیری بچوں کی آنکھیں چھیننے والے بھارتی فوجی آج ذ ہنی مریض بن کر خودکشیاں کر رہے ہیں، پاکستانی جھنڈوں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں عالمی حقوق انسانی کے اداروں کو جھنجوڑ رہی ہیں

امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ سعید کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 28 جولائی 2016 18:45

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت سے حواس باختہ ہوکر کشمیریوں کی آواز کو ظلم کے ذریعے روکنے کی کوشش کررہاہے کشمیری بچوں کی آنکھیں چھیننے والے انڈین فوجی آج ذ ہنی مریض بن کر خودکشیاں کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب یہی کشمیری ان بھارتیوں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے پاکستانی جھنڈوں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں عالمی حقوق انسانی کے اداروں کو جھنجوڑ رہی ہیں پاکستانی ڈاکٹروں کو ویزے نہ دے کر بھارت نے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے کشمیریوں پر بھارت ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہاہے کشمیری قیادت پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتی ہے تحریک آزادی کشمیر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے بھارت نے کشمیرمیں اپنے ظلم و ستم پرپردہ ڈالنے کے لئے میرے اور جماعۃ الدعوۃ کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو جڑانوالہ روڈ پر واقع مقامی ہال میں یکجہتی کشمیرسیمینارسے خطا ب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کے جذبہ نے ہمیں نظریہ پاکستان پر متحد اور برصغیر کے تمام مسلمانوں کو بیدار کر دیا ہے ہمارا کام تحریک آزادی کشمیر کیلئے کھڑے ہوناہے، نصرت اﷲ کی طرف سے آئیگی پاکستانی ڈاکٹر زکشمیریوں کی مدد کیلئے تیار ہیں پاکستانی ڈاکٹروں کو ویزے نہ دے کر انڈیا نے اپنا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا ہے پاکستان کا بچہ بچہ برہان وانی کو اپنا ہیرو مانتا ہے پاکستان کے جھنڈے میں لپٹے شہداء کشمیر کی لاشیں پاکستانیوں کو بتارہی ہیں کہ انکا اصل وطن کونسا ہے انہوں نے کہاکہ آج آسیہ اندرابی کہتی ہیں کہ پاکستان ہی ہماری امیدوں کا محور ہے انڈیا نے اپنا ظلم و ستم چھپانے کیلئے میرے اور جماعت الدعوۃ کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ کشمیریوں کے دل میں پاکستان کی کیا قدر ہے۔

اقوام عالم کو متحد ہو کر کشمیریوں کی آزادی کیلئے کوششیں کرنی ہوگی کشمیر ی ایک ہو چکے ہیں حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کے سامنے منفی انداز میں پیش کر رہا ہے اپنے ظلم، قتل اور دہشت گردی کو چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے کشمیری صرف اپنی آزادی ہی نہیں پاکستان کے بھی دفاع اورہمارے پانیوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔