پاکستان نے سی او پی 22کیلئے تحقیقاتی بنیاد پر تفصیلی آئی این ڈی سیز تیار کیا ہے ، اس سلسلے میں ماہرین کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، پاکستان میں تمام وزراء اعلیٰ اور موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی پر مشتمل موسمیاتی تبدیلی کونسل قائم کی گئی ہے ،یہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر غور کرے گی

وفاقی وزیر قانون ، انصاف زاہد حامد کی کینیڈا کے قائمقام ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 جولائی 2016 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) و فاقی وزیر برائے قانون ، انصاف اور موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہاہے کہ پاکستان نے سی او پی -22 کیلئے تحقیقاتی بنیاد پر ایک تفصیلی آئی این ڈی سیز تیار کیا ہے اور اس مقصد کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، پاکستان میں تمام وزراء اعلیٰ اور موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی پر مشتمل ایک موسمیاتی تبدیلی کی کونسل قائم کی گئی ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر غور کرے گی۔

وہ جمعرات کو یہاں پاکستان میں کینیڈا کے قائمقام ہائی کمشنر سٹاورٹ سیوج اور تجارت اور کمرشل کے کونسلر ایلیسن سٹیورڈ و سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ پاکستان نے سی او پی -22 کیلئے تحقیقاتی بنیاد پر ایک تفصیلی آئی این ڈی سیز تیار کیا ہے اور اس مقصد کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تمام وزراء اعلیٰ اور موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی پر مشتمل ایک موسمیاتی تبدیلی کی کونسل قائم کی گئی ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر غور کرے گی ۔

پاکستان میں وفاقی اور صوبائی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی بھی موجود ہے جو ماحولیاتی مسائل کو حل کرتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان نے جنگلات اور جنگلی حیات کی بقاء کے لیے گرین پاکستان پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر نے آگاہ کیا کہ کینیڈین کمپنیاں پاکستان میں پہلے ہی چھوٹے سولر منصوبوں پر کام کر رہی ہیں ۔ کینیڈین ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کیلئے حمایت کا یقین دلایا ۔