تنویر زمانی کا نئی سیاسی جماعت ’’ آل پاکستان پیپلزموومنٹ ‘‘کا باضابطہ اعلان

قوم تمام جماعتوں کی کرپشن اور بدانتظامی سے مایوس ہوچکی ہے،آج کی ضرورت روٹی،کپڑا اور مکان نہیں نوکشکول ایکٹ ہے، نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں ، ان کو5سال پورے کرنے دیئے جائیں،نئے چہرے سامنے لائیں گے ، چلے کارتوسوں کیلئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ، آل پاکستان پیپلزموومنٹ کی سربراہ کی پریس کانفرنس

جمعرات 28 جولائی 2016 18:42

تنویر زمانی کا نئی سیاسی جماعت ’’ آل پاکستان پیپلزموومنٹ ‘‘کا باضابطہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رہنما ڈاکٹر تنویر زمانی نے اپنی نئی سیاسی جماعت ’’ آل پاکستان پیپلزموومنٹ ‘‘کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قوم تمام جماعتوں کی کرپشن اور بدانتظامی سے مایوس ہوچکی ہے،آج کی ضرورت روٹی،کپڑا اور مکان نہیں بلکہ نوکشکول ایکٹ ہے، نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں انہیں 5سال پورے کرنے دیئے جائیں۔

جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی پارٹی بنانے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو متحرک کرکے مایوسی ختم کرنا ہے،پاکستان کی خدمت کرنا صرف پاک فوج کا فرض نہیں بلکہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان نسل بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے،تمام سیاسی جماعتیں عوام کو مایوس کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت کہ الیکشن ٹکٹ25,25کروڑ میں بکتے ہیں،آل پاکستان پیپلزموومنٹ ایک ایسی پارٹی ہوگی جن میں شامل ارکان پر ایک پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں ہوگا،ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ ہم نئے چہرے سامنے لائیں گے اور چلے ہوئے کارتوسوں کیلئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،آج کی ضرورت روٹی،کپڑا اور مکان نہیں بلکہ نوکشکول ایکٹ ہے،طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہمارے منشور میں پہلے نمبر پر ہے،جمہوریت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں انہیں 5سال پورے کرنے دیئے جائیں