کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ سپریم کورٹ
اچھی خوراک بنیادی آئینی حق ہے ، ایسا لگتا ہے آئندہ دو برسوں میں ہر شہری ہیپاٹائٹس کا مریض بن جائیگا‘ قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار
جمعرات 28 جولائی 2016 18:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے مضر صحت دودھ ، منرل واٹر اور برائلر گوشت کی ناقص خوراک کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اچھی خوراک بنیادی آئینی حق ہے ،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ جمعرات کوقائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اﷲ کی درخواست پر از نوٹس کیس کی سماعت کی ۔
بیرسٹر ظفر اﷲ نے کہا کہ عوام کو مضر صحت پانی اور دودھ پلایا جارہا ہے ۔ برائلر گوشت کی آڑ میں زہر کھلایا جارہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے کوئی لیبارٹری نہیں ۔ غیر معیار منر ل واٹر کے خلاف ہائیکورٹ میں آٹھ برسوں سے کیس زیر سماعت ہے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران فاضل چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اچھی خوراک بنیادی آئینی حق ہے ۔ خلاف ورزی پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ افسوس کہ خریدا گیا پانی بھی صحت بخش نہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں ہر شہری ہیپاٹائٹس کا مریض بن جائیگا ۔ فاضل چیف جسٹس نے پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.