ماڈرن پبلک سکول کے طلبا اور اساتذہ کاایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعرات 28 جولائی 2016 18:31

لاہور۔28 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء ) ماڈرن پبلک سکول‘ کچا جیل روڈ‘ لاہورکے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دارالقرآن نیوگارڈن ٹاؤن‘اقراء تعلیم الاطفال‘ جوڑے پل‘مدرسہ انوار مدینہ‘ ونڈالہ روڈ‘ شاہدرہ کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :