لاہور سے اغواء ہونے والے کئی بچوں کو قتل کر دیا گیا ، حکومت اور انتظامیہ کو کوئی ہوش نہیں آیا ‘اعجاز چوہدری

شہر کی اہم شاہراہوں میں ہر روز شر پسند عناصر کی طرف سے سر عام فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی‘مرکزی رہنماپی ٹی آئی

جمعرات 28 جولائی 2016 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجا ب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نا اہلیوں اور نا کامیوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں صوبائی حکومت دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہی دن دیہاڑے لاہور سمیت صوبے بھر میں بچوں کے اغواء اور فائرنگ کے واقعات صوبائی حکومت اور پولیس کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے ،صوبے بھر میں لا قانیونیت ، چوری ڈاکے اور اغواء برائے تاوان ، چھوٹی بچیوں سے زیادتیوں کے واقعات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، گڈ گورنس کے دعوے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہ لاہور کی عوام کی حفاظت نہیں کر سکتے تو پھر صوبے کی عوام کا خدا ہی حافظ ہے ،شہباز شریف کو سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اغواء ہونے والے کئی بچوں کو قتل کر دیا گیا ،لیکن حکومت اور انتطامیہ کو کوئی ہوش نہیں آیا ،صوبائی حکومت رٹ قائم کرنے میں بے بس ہو چکی ہے لاہور شہر میں ہر طرف خوف و ہراس پایا جاتا ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے صوبے میں کرپشن اور لو ٹ مار عروج پر ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کی بڑی شاہراہوں میں ہر روز شر پسند عناصر کی طرف سے سر عام فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ اچھا کا راگ الاپ رہا ہے ،مائیں اور بچے سخت اذیت کا شکار ہے معصوم بچوں کے اغواء کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے حکمران بچوں کے معمالات میں سنجیدہ نہیں صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، آج صوبے پنجاب میں سب سے بد ترین حالات ہے اصل حقائق عوام سے چھپائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اغواء ہونے والے بچوں کو فوری بازیاب کروایا جائے اور اغواء میں ملوث گروہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کو سیاسی چھوٹو اور موٹو گینگ سے نجات حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، بعد ازاں اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ریلوے کے گوداموں میں سے بڑے پیمانے پر مال چوری ہونے کے واقعات کے ذمہ دار وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ہے محکمہ ریلوے کو چوروں کے حوالوں کیا ہوا ہے خواجہ سعد رفیق اورمحکمہ ریلوے کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے موجودہ حکومت ایک ایک ادارے کو تبا ہ کر رہی ہے خواجہ سعد رفیق دوسروں کو تنقید کرنے کے بجائے ریلوے کی تباہی کا جواب دیں ان چوری کے واقعات کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :