سیدمرادعلی شاہ کو عہدہ ملنے سے قبل ہی وزیراعلی سندھ کا پروٹوکول حاصل

ایم کیو ایم کا وزیراعلی سندھ کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ مراد علی شاہ نے سیاسی رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا، قائد ایوان کے چناؤ کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس (کل) ہوگا

جمعرات 28 جولائی 2016 18:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی ۔2016ء) سیدمرادعلی شاہ کو عہدہ ملنے سے قبل ہی وزیراعلی سندھ کا پروٹوکول حاصل ہوگیا ہے، جبکہ وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہونے سے پہلے مراد علی شاہ نے سیاسی رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کا وزیراعلی سندھ کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ قائد ایوان کے چناؤ کے لیئے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل (جمعہ) طلب کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیراعلی کے انتخاب کے لیئے سندھ اسمبلی کا اجلاس 29 جولائی ہوگاجبکہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کی منظوری کے بعد مراد علی شاہ نے سندھ کے نئے وزیر اعلی کے لیئے سیاسی رابطے شروع کردیئے ہیں۔زرائع کے مطابق مراد علی شاہ کی کابینہ میں پرانے وزرا ہی زیادہ تر شامل ہونگے، نئی کابینہ میں شرمیلا فاروقی، طارق مسعود آرائیں شامل نہیں ہونگے، جبکہ سہیل انور سیال، جام مہتاب ڈھر، محمد علی ملکانی، امداد پتافی، جام خان شورو، مکیش کمار، نثارکھوڑو، منظور وسان، علی نواز مہر اور ناصر شاہ بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایم کیو ایم نے وزیراعلی سندھ کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ ایم کیوایم کے پاس ایوان میں 51نشستیں ہیں،ایم کیوایم کے 10 ارکان سندھ اسمبلی ملک سے باہر اور ایک گرفتار ہے۔