نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

کے الیکٹرک اور 300سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا

جمعرات 28 جولائی 2016 18:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولرٹی اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی تاہم کے الیکٹرک اور 300سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولرٹی اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 33 کمی کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ جون میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 11 روپے 50 پیسے، فرنس آئل 6روپے8پیسے اور گیس سے 5روپے ایک پیسے جبکہ ایل این جی سے پیداواری لاگت 5روپے5پیسے فی یونٹ رہی۔ جون میں مجموعی طور پر 10ارب 47کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی جس کی اوسطاً پیداواری لاگت 47 ارب روپے رہی ۔

(جاری ہے)

اس طرح جون میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4روپے 47فی یونٹ رہی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے6روپے 80روپے فی یونٹ وصولی کی۔

اس لئے بجلی کی قیمت میں 2روپے 33پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی درخواست اور ان کا موقف سننے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کی لاگت کو شامل نہیں کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس سے صارفین کو 30ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تاہم کے الیکٹرک کے صارفین اور 300یونٹ سے کم ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین قیمتون کی اس کمی سے مستفیذ نہیں ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :