ابو ظہبی: 200کلومیٹر کی رفتار گاڑی چلانے والے 1500افراد کو جرمانے کیئے گئے: ٹریفک پولیس

جمعرات 28 جولائی 2016 17:54

ابو ظہبی: 200کلومیٹر کی رفتار گاڑی چلانے والے 1500افراد کو جرمانے کیئے ..

ابو ظہبی:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): ابوظہبی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2016کے پہلے چھ ماہ میں 200کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے والے 1500 ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے کیئے گئے۔ تیز رفتار ی سے گا ڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانے اور ایک ماہ تک گاڑی بھی ضبط کروانا پڑی ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امارات میں بیشتر حادثات صرف تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں۔ ڈرائیوروں کو تیز رفتار ی سے روکنے کے لیے ہائی وے پر ریڈار ز بھی لگائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے تیز رفتار گاڑیوں کو ٹریس کرنا آسان ہو گیا ہے ۔ متعدد دفعہ پکڑے جانے والے ڈرائیوروں کے پوائنٹ سسٹم کے تحت لائسنس بھی منسوخ کیئے جارہے ہیں۔