مسئلہ کشمیرپرپاکستانی وزارت خارجہ میں قبرستان جیسی خاموشی ہے۔سینیٹر سراج الحق

حکمرانوں کا بزدلانہ رویہ کشمیر کی آزادی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،29جولائی کی کشمیرپرآل پارٹیزکانفرنس حکومت کو دو ٹوک موقف پرمجبورکردیگی،31جولائی کو لاہورسے واہگہ بارڈر تک آزادی مارچ کرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرینگے۔امیر جماعت اسلامی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جولائی 2016 17:53

مسئلہ کشمیرپرپاکستانی وزارت خارجہ میں قبرستان جیسی خاموشی ہے۔سینیٹر ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی2016ء) :مسئلہ کشمیرپرپاکستانی وزارت خارجہ میں قبرستان کی سی خاموشی ہے،حکمرانوں کا بزدلانہ رویہ کشمیر کی آزادی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،29جولائی کی کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس حکومت کو دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر مجبور کردے گی،31جولائی کو لاہور سے واہگہ بارڈر تک آزادی مارچ کرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کو علیحدہ کرنے میں بڑی مستعدی کا مظاہرہ کیا۔انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کومقبوضہ کشمیر میں سوختہ لاشیں اور جلی اور اجڑی ہوئی بستیاں نظر کیوں نہیں آرہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ اندھی گونگی اور بہری ہوجاتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہحکومت بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس بلائے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مودی کلبھوشن جیسے دہشت گرد ہیں جبکہ ہمارے وزیراعظم انہیں ساڑھیاں اور آم بھجوارہے ہیں۔