اسلامی یونیورسٹی اور چائنہ اسلامک ریلیشنز کونسل کے زیر اہتمام پاک چین اقتصادی کانفرنس ستمبرمیں اسلام آباد میں منعقد ہو گی
جمعرات 28 جولائی 2016 17:28
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء) اسلامی یونیورسٹی اور چائنہ اسلامک ریلیشنز کونسل کے زیر اہتمام مشترکہ پاک چین اقتصادی کانفرنس ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ اس سلسلے میں کانفرنس کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کانفرنس کے بارے میں بنیادی تصورات اور انتظامی امور کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر طے پایا کہ اس کانفرنس میں چین کے متعدد صنعتی اور تجارتی شعبوں کے سربراہان اور نمائندگان شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کے بڑے بڑے صنعتی اور تجارتی اداروں اورایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اسلامی یونویورسٹی نے بھرپور انداز میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں یہ پہلی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس کے لئے چائنہ اسلامک ریلیشنز کونسل نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.