مسلم لیگی رہنما میاں حسیب امجد یورپ کے دس روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے

جمعرات 28 جولائی 2016 17:23

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگی رہنما میاں حسیب امجد یورپ کے دس روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے،اٹلی میں لیگی رہنماؤں کیساتھ ملاقات کے بعد امریکہ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق معروف مسلم لیگی رہنما میاں حسیب امجد یورپ گئے ہیں گزشتہ روز اٹلی میں مسلم لیگی کارکنان کی جانب سے دی گئی ضیافت میں شرکت کی اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں سے آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میاں حسیب امجد نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان بحرانوں سے نجات حاصل کرلے گا دنیا کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔میاں حسیب امجد پرسوں امریکہ روانہ ہوں گے جہاں میری لینڈ میں انکے اعزاز میں سردار نمیرنیازی تقریب منعقد کروارہے ہیں جہاں پاکستانی کمیونٹی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے میاں حسیب امجد اپنا دورہ مکمل کرکے 6اگست کو وطن واپس آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :