Live Updates

سی ٹی او کا گاڑیوں کی انسپکشن کے دوران3اہلکاروں کو معطل،6کوشوکاز،4کیلئے نقد انعام کا اعلان

ایس پیزاپنی اپنی ڈویژنز میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں‘طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 28 جولائی 2016 17:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ میں ٹریفک پولیس کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی معمول کی انسپکشن کے دوران ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنز میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں ،کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مناسب صفائی اور دیکھ بھال نہ کرنے پر 3اہلکاروں کو معطل ،6کو شوکاز نوٹس جبکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑیوں کو بہترین کنڈیشن میں رکھنے والے 4وارڈنز کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک پولیس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز استعمال کرنیوالے اہلکار اپنی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے ایس پی ہیڈ کواٹرز امتیازالرحمن اور ایم ٹی او کو ہدایت کی کہ مرمت اور سروس کیلئے آنیوالی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بلا تاخیر درست کروایا جائے تاکہ کار سرکار بخوبی انجام دیئے جاسکیں۔ ٹریفک وارڈنز پابندی سے اپنی گاڑیوں کی سروس کروائیں تاکہ انہیں دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ سیکٹر وائز موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں اس امر میں کوتاہی کے مرتکب سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات