قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کی شام پانچ بجے طلب کر لیا گیا

جمعرات 28 جولائی 2016 17:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر یکم اگست کی شام پانچ بجے طلب کر لیا گیا جبکہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 8 اگست کو طلب کرنے کے بارے میں جاری حکم نامہ واپس لے لیا ہے یکم اگست سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کے علاوہ قانون سازی کیلئے متعدد بل بھی پیش کئے جائیں گے پارلیمانی زرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف قرارداد منظور کی جائے گی جبکہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے حوالے سے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد بھی منظور کی جائے گی زرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :