پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 7510 ملین روپے کے سودے

جمعرات 28 جولائی 2016 17:16

کراچی ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7510 ملین روپے کے سودے ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 15828 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2948 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہوئے جن کی مالیت 3240 ملین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 3169 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 753.43 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 343.03 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 3.49 ملین روپے رہی ۔

متعلقہ عنوان :