پاکستان میں سونے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 52300روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت44828روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن سندھ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جولائی 2016 17:16

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی2016ء) :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،عالمی منڈی میں فی اونس سونا19ڈالر بڑھ کر 1340ڈالر ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

صرافہ ایسوسی ایشن سندھ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت450روپے اضافے کے بعد 52300روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت386 روپے اضافہ کے ساتھ44828روپے ہوگئی ہے۔دوسال بعد سونے کی قیمت 52ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :